متحدہ مجلس عمل نے بھی تحریک لبیک کی حمایت کا اعلان کردیا

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

متحدہ مجلس عمل کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ وہ تحریک لبیک سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ،اس وقت امت کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا،بغاوت کے مقدمات صرف خوف دلانے کیلئے ہیں،بغاوت کے مقدمے کا آخری فیصلہ کیا ہوگا؟پھانسی ہوگی نا!! توامتی ناموس رسالت ﷺ پر جان دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ کسی امتی کے لئے سب سے آسان کام اپنے آقائے نامدار ﷺ کے نام پر جان قربان کرنا ہے۔ اگر اس راستے میں یہ جان اور یہ زندگی قبول ہوجائے تو اور کیا چاہئے۔ وہ ایک پریس کانفرنس سےخطاب کررہے تھے.

جب ان کی توجہ دھرنوں کے دوران املاک کے نقصان کی طرف دلائی گئی تو انھوں نے کہا کہ املاک کا نقصان فوجی آپریشنوں میں کس قدر ہواتھا، کتنے گائوں کے گائوں برباد ہوگئے، ان کے بچے برباد ہوگئے، وہ سالہاسال سے آئی ڈی پیز کی صورت میں دنیا میں بکھرے ہوئے ہیں، آج بھی وہ بھگت رہے ہیں، ان کو اس وقت انسانیت کا احساس نہیں تھا؟

ان کا کہنا تھا کہ آج حکمران کے خلاف احتجاج ہوتا ہے اور لوگ سڑکوں پر آتے ہیں تو انھیں انسانیت نظر آجاتی ہے؟ جب 120 دن ڈی چوک میں آلودگی پھیلائ گئی تھی ، اس وقت انھیں یہ گندگی اور غلاظت نظر نہیں آرہی تھی؟ تب لوگوں کی زندگیاں برباد نہیں ہوئی تھی، تب بازار بند نہیں رہے تھے، لوگوں کے کاروبار نہیں اجڑے تھے؟ جب ناموس رسالت کا معاملہ آتا ہے تو انھیں یہ سب یاد آجاتاہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہم لوگوں کو گھر دیں گے، آج پورے ملک میں تجاوزات کے نام پر لوگوں کے گھر گرائے جارہے ہیں، کراچی سے چترال اور کوہستان تک لوگوں کے گھر منہدم ہورہے ہیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں