ہاتھ-میں-تسبیح-پکڑے-مسلمان-خاتون-دعا-مانگتے-ہوئے

پیغام صبح: آئیے! امیدوں کے دیپ جلائیں

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ہم سب جانتے ہیں کہ ابلیس  ہمارا  دشمن ہے۔ ابلیس کے معنی ہیں’ہمیشہ کے لیے اللہ کی رحمت سے مایوس‘۔

آج ہم جس ’ہتھیار‘ سے ابلیس کے ہاتھوں گھائل ہو رہے ہیں وہ ہے،

‘ مایوسی’

 یہ ابلیس کا جذبہ انتقام ہے۔

اگر ایک مسلمان  اللہ کی رحمت سے مایوس ہوجائے تو شیطان پھولے نہیں سماتا اور جب کسی قوم کے نوجوان مایوسی کا لبادہ اوڑھ لیں تو یہ شیطان کی سب سے بڑی کامیابی ہوتی ہے۔

ہمیں اپنے دشمن کی چالوں کو ناکام بنانا ہے۔ جب ہم اللہ کی رحمت سے پر امید رہتے ہیں تو شیطان کو تکلیف ہوتی ہے۔ مومن نیکی کرکے روحانی تسکین پاتا ہے اور اپنے رب سے اچھا گمان رکھتا ہے تو شیطان کو  دل میں رنج اور تنگی محسوس ہوتی ہے۔ اور شیطان  مسلمان کے دل میں وسوسے پیدا کرتا ہے، اللہ کی رضا حاصل کرنے کی نیت سے کی گئی ہر نیکی شیطان کو کمزور کرتی ہے۔ جب مسلمان  اپنے اعمال صالحہ کے بارے میں متردد ہوتا ہے اور اللہ کی رحمت پہ شک کرتا  یا متذبذب  ہوتا ہے تو شیطان کو قوت محسوس ہوتی ہے۔

آئیے! اس رمضان المبارک میں اپنے ازلی دشمن کا دل جلائیں، اسے ناکام کریں۔ امیدوں کے دیپ جلائیں، اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی رحمت واسعہ کے تصور سے دل کو خوشی اور اطمینان سے بھر لیں،  قلب سلیم  حاصل کر یں، شیطان کو خوش ہونے کا موقع نہ دیں۔ بے شک ہماری آئیندہ نسلیں اللہ تعالیٰ کی رحمت کا دامن تھام کر ہی صراط مستقیم پہ گامزن ہوسکتی ہیں۔

ہر قدم پہ شیطان لعین اور ابلیس کی چالوں اور اس کے وسوسوں سے بچنے کے لیے کثرت سے ’اعوذ باللہ السمیع العلیم من الشیطان الرجیم‘  اور سورہ المؤمنون کی دو آیات { وَقُل رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنۡ هَمَزَ ٰ⁠تِ ٱلشَّیَـٰطِینِ (97) وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَن یَحۡضُرُونِ (98) }   پڑھنے کی مشق کی جائے۔ تاکہ ہم آنے والے مبارک مہینے میں ہر عبادت کا صحیح معنوں میں اجر کما سکیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں

ایک تبصرہ برائے “پیغام صبح: آئیے! امیدوں کے دیپ جلائیں”

  1. جاوید اصغر Avatar
    جاوید اصغر

    جزاک اللہ خیرا کثیرا