وزیراعلیٰ بزدار کی ایسی وڈیو سامنے آگئی کہ پی ٹی آئی والے شرمندہ ہوگئے

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گذشتہ برس 20 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، اس عہدے پر کام کرتے ہوئے انہیں 4 ماہ سے زائد ہوگئے ہیں، لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ صوبے کے عوام سے اپنا تعارف کروانے کے لیے انہیں اب بھی سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے نام کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

حال ہی میں صوبے کے دورے کے دوران ایک بزرگ خاتون سے عثمان بزدار کا تعارف کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عثمان بزدار کے ساتھ موجود ایک شخص کھیتوں میں کام کرنے والی ایک ضعیف خاتون سے ان کا تعارف کرواتے ہوئے کہتا ہے کہ ‘جیسے شہباز شریف ہوتے تھے پنجاب کے بڑے وزیر، اسی طرح اب یہ ہیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار صاحب’۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور اس پر لوگوں کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں