شہباز شریف کی لندن میں پراسرار مصروفیات، صحافیوں سے بچتے رہے

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائدحزب اختلاف میاں شہباز شریف ان دنوں لندن میں ہیں جہاں وہ اپنے میڈیکل چیک کے ساتھ ہی ساتھ مختلف کاروباری اور قانونی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ان ملاقاتوں کے دوران کچھ دستاویزات کے بھی تبادلے ہوئے ہیں۔شہباز شریف کی ان ملاقاتوں کے پیچھے کیا عوامل ہیں؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں شہبازشریف اپنے پوتے اور پوتی کو لندن ملنے آئے تو جہاں وہ نجی مصروفیات میں مصروف رہے ، وہاں وہ ایک پرائیویٹ ہوٹل میں بھی گئے جہاں ایک 40 سالہ شخص نے انھیں دستاویزات تھمائیں،58 سال معروف قانون دان سے بھی ملے اور پھر تینوں کی ایک ریسٹورنٹ میں میٹنگ بھی ہوتی رہی۔

اس دوران قائدحزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے سربراہ صحافیوں کا سامنا کرنے سے گریز کرتے رہے۔ پاکستان میں نیب ان کے خاندان کو نوٹس جاری کررہاہے، اس کے تانے بانے لندن سے جڑے ہوئے ہیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں