محمد بلال اکرم کشمیری

معروف صحافی محمد بلال اکرم کشمیری’بادبان‘ سے وابستہ ہوگئے

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

معروف صحافی اور مصنف محمد مسیب اکرم المعروف محمد بلال اکرم کشمیری ’بادبان‘ سے وابستہ ہوگئے، وہ بطور ایڈیٹر(اعزازی) فرائض سرانجام دیں گے۔ ادارہ ’بادبان‘ انھیں خوش آمدید کہتا ہے۔ جناب محمد بلال اکرم کشمیری اس سے پہلے پاکستان کے مختلف اخبارات میں مختلف پوزیشنز پر ایک طویل عرصہ سے کام کرتے رہے ہیں۔ سائنس اور ٹیکنالوجی موصوف کے خاص شعبہ جات ہیں ،پاکستان میں اخبارات کے اندر بار کوڈ کو پہلی بار موصوف نے متعارف کروایا۔

محمد بلال اکرم کشمیری 1983 میں چکار سلمیہ آزاد کشمیرمیں پیدا ہوئے،1999 سے ماہنامہ گلوبل سائنس کراچی میں لکھنا شروع کیا، ان کا مستقل لکھاری کی حیثیت سے یہ تعلق تاحال جاری ہے۔ انھوں نے ”دنیا“ ٹی وی اور روزنامہ ”دنیا“ میں بھی عرصہ پانچ برس تک مختلف شعبہ جات میں صحافتی خدمات انجام دیں۔ ان کا شمار روزنامہ ’دنیا‘ کی تاسیسی ٹیم میں ہوتا ہے۔

جناب محمد بلال کشمیری پاکستان کی معروف دینی درسگاہ میں تدریسی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں۔ ادارہ ’بادبان“ امید کرتا ہے کہ ان کی وابستگی سے ’بادبان‘ کا سفر تیز سے تیز تر ہوگا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں