سیاست دان

سیاست دان کون ہوتا ہے ؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ثاقب محمود عباسی :

عام طور پہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ سیاستدان ہونے کے لیے الیکشن لڑنا ضروری ہے ، ایسا نہیں ہے ۔ اگر آپ پالیسی سازی کے عمل کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں تو آپ سیاست دان ہیں۔
اگر آپ اجتماعی فیصلوں پہ اثر انداز ہورہے ہیں تو آپ سیاستدان ہے ۔

تو کیا آپ جانتے ہیں پالیسی میکنگ کیا ہے ؟
فیصلہ سازی کیا ہے ؟ قانون سازی کیا ہے ؟
کیا آپ اپنے علاقے کی سیاست پہ اثر انداز ہوتے ہیں ؟ اس حد تک کہ آپ کے علاقے کے فیصلے آپ کی شمولیت کے بغیر نہ ہوتے ہوں۔

کیا آپ سیاسی طور پہ خواندہ ہیں ؟
کیا آپ کاوزن ان لوگوں کے پلڑے میں جاتا ہے جو عوامی مفاد میں نسبتاً بہتر ہوتے ہیں ؟
کیا آپ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں وراثتی سیاست کا خاتمہ ہو ؟
کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ یا آپ کی فیملی کا کوٸی بھی فرد آج یا مستقبل میں میرٹ کی بنیاد پر قومی اسمبلی کا ٹکٹ حاصل کر سکتا ہے ؟

کیا آپ سمجھتے ہیں کہ 90 فیصد عام آدمی کی پارلیمنٹ میں 90 فیصد اکثریت ہے ؟
کیا پارلیمنٹ میں 90 فیصد وقت اس نوے فیصد عام عوام کی بہتری یا فلاح و بہبود کے لیے غوروفکر، بحث و مباحثے اور قانون سازی میں گزرتا ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ پارلیمنٹرینز کا کام سڑکیں بنوانا، کھمبے لگوانا اور گلیاں پکی کروانا نہیں ہوتا ؟ ان کا کام عوامی مفاد میں پالیسی سازی ، فیصلہ سازی اور قانون سازی ہوتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں بلدیاتی ادارے ترقیاتی کام کرواتے اور عوام کے مساٸل ان کی دہلیز پہ حل کرتے ہیں ؟ تو پاکستان میں آج تک مستحکم بلدیاتی جمہوریت کیوں قائم نہ ہوسکی ؟
طلبہ یونینز سیاسی قیادت کی نرسریاں ہوتی ہیں ان پہ پابندی کیوں ہے ؟
اور سیاسی جماعتوں میں انٹرنل یا انٹرا پارٹی الیکشن کیوں نہیں ہوتے ؟

ایسے اور بہت سارے سوالات ہیں جو اٹھائے جا سکتے ہیں۔۔۔
بس سمجھ لیجیے جس کو ان سوالات کے درست جواب آ جائیں وہ سیاستدان بن کر پالیسی سازی کے مکینزم کو متاثر کرسکے گا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں

ایک تبصرہ برائے “سیاست دان کون ہوتا ہے ؟”

  1. زبیدہ رؤف Avatar
    زبیدہ رؤف

    معیاری مگرمختصر ہے اگر تھوڑی طویل ھوتی تو بہتر تھا ۔