مہنگا ہوا نان، کیا یہ ہے نیا پاکستان، جواب دو عمران خان: بلاول زرداری

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب میں شاعرانہ انداز میں حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ

مہنگا ہوا نان، کیا یہ ہے نیا پاکستان، جواب دو عمران خان،

خان صاحب آپ تو غربت مٹانے کا وعدہ لیکر آئے تھے مگر اب غریبوں کو مٹارہے ہو، تجاوزات کے نام پر لوگوں کے گھر ،دکانیں توڑ رہے ہو، لوگوں کو بے گھر اور بیروزگار کررہے ہو۔ آپ ملک کو ترقی دینے آئے تھے، غیر ترقیاتی اخراجات کتنے کم کئے، 100 دن میں بیرونی سرمایہ کاری میں 35 فیصد کمی کیوں آئی۔ آپ نے 100دن میں 100یوٹرن لینے کے علاوہ کیا کیا ہے؟


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں