سبزیاں ، اناج وغیرہ

وٹامنز اینڈ منرلز(حیاتین اور معدنیات) ہماری صحت کے لئے کتنے اہم ہیں؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ڈاکٹر خدیجہ طارق

پہلے یہ پڑھیے
متواز ن غذا کیا ہے اور کیوں ضروری ہے ؟
کاربوہائیڈریٹس ( نشاستہ ) ، متوازن غذا کا اہم ترین حصہ
پروٹین (لحمیات)،ہماری متوازن غذا کا حصہ کیوں ہے ؟
چکنائی ( چربی ) کی کتنی مقدار استعمال کرنی چاہیے ؟

وٹامنز اور منرلز کو ہم ‘مائیکرو نیوٹرینٹس’ بھی کہتے ہیں۔ ‘مائیکرو ‘ کا مطلب ہوتا ہے چھوٹا۔ ہمارے جسم کو کاربوہائیڈریٹس ، پروٹینز اور فیٹس کے مقابلے میں ان کی ضرورت کم مقدار میں ہوتی ہے ، اس لیے انھیں ’مائیکرونیوٹرینٹس‘ کہتے ہیں۔ اردو زبان میں انھیں حیاتین اور معدنیات کہتے ہیں۔

وٹامنز اور منرلز ہماری غذا کا اہم جزو ہیں ۔ یہ ہمیں توانائی مہیا کرنے کے علاوہ ہماری سیل گروتھ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ خون کی کلوٹنگ میں ان کا کردار بہت اہم ہے۔ یہ ہماری گروتھ اور نشوونما کے لیے ضروری ہیں۔ ہمارا جسم وٹامنز خود نہیں بنا سکتا اس لیے ہمیں جسم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وٹامنز اور منرلز غذا سے حاصل کرنا ہوتے ہیں۔

وٹامنز کی دو اقسام ہوتی ہیں:
چربی میں حل پزیر وٹامنز (Fat soluble vitamins)
پانی میں حل پریز وٹامنز(Water soluble vitamins)

واٹر Solubls وٹامنز میں وٹامن بی اور وٹامن سی شامل ہیں۔ وٹامن بی کی مزید بہت سی اقسام ہیں۔ ان میں وٹامن بی ون، بی ٹو، بی تھری، بی فائیو، بی سکس، بی نائین، اور بی 12 شامل ہیں۔ اور وٹامن سی کو اسکوربک ایسڈ بھی کہتے ہیں۔

بی وٹامنز کے سورسز میں انڈہ ، سی فوڈز ، دالیں ، نٹس ، چھوٹاگوشت ، سبز پتوں والی سبزیاں وغیرہ شامل ہیں۔

وٹامن سی امرود اور سٹرس فروٹس جس میں مالٹا، لیموں،گریپ فروٹس وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔

Fat soluble vitamins.
فیٹ soluble وٹامنز میں وٹامن A,D,E,K شامل ہیں ان کے سورسز میں بیف لیور ، فش اور فش آئلز اور ڈیری پروڈکٹس شامل ہیں۔

منرلز یعنی معدنیات

معدنیات بھی ہمارے جسم کے نارمل فنکشن کے لیے ضروری ہیں۔ منرلز کی دو اقسام ہیں:
میکرو منرلز
ٹریس منرلز

میکرو منرلز منرلز کی وہ قسم ہے جن کی ضرورت انسانی جسم کو زیادہ مقدار میں ہوتی ہے۔ ان میں کیلشیم ، سوڈیم ، فاسفورس ، میگنشیم ، کلورائیڈ اور سلفر شامل ہیں۔

یہ سب منرلز ہمارے جسم میں ہونے والے میکانزم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور جسم کے نارمل فنکشن کے لیے ضروری ہیں۔

ٹریس منرلز
یہ منرلز کی وہ قسم ہے جس کی جسم کو کم مقدار میں ضرورت ہوتی ہے ۔ آئرن ، میگانیز ، کوپر ، کرومیم ، کوبالٹ ، آئیوڈین ، فلورائیڈ وغیرہ۔

یہ ہمارے جسم میں ہونے والے کیمیکل ری ایکشنز میں انزائم کیٹالسٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ باڈی کے Ph کو بیلنس رکھنے میں مدد دیتے ہیں اور یہ خوراک سے حاصل کرنا ضروری ہے۔

یہ دودھ، انڈہ، مچھلی، گوشت، سبزیوں اور پھلوں میں پائے جاتے ہیں۔

اگر آپ خود کو بیماریوں سے بچا کر ایک صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو متوازن غذا استعمال کریں۔ اپنی غذا میں وٹامنز اور منرلز نیچرل سورسز سے شامل کرنے کی کوشش کریں۔ تازہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کریں۔ فرائیڈ اور پروسیسڈ فوڈ سے اجتناب کریں۔

Eat Healthy stay healthy.

( ڈاکٹر خدیجہ طارق ڈاکٹر آف نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس ہیں ۔ ڈاکٹر صاحبہ سے آن لائن کنسلٹیشن کے لیے اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے : 03452383483 )


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں