ڈائٹری فائبر والی غذائیں

غذائی ریشہ (Dietary fiber) متوازن خوراک کا کیوں جزو لازم ہے؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ڈاکٹر خدیجہ طارق

پہلے یہ پڑھیے
متوازن غذا کیا ہے اور کیوں ضروری ہے ؟
کاربوہائیڈریٹس ( نشاستہ ) ، متوازن غذا کا اہم ترین حصہ
پروٹین (لحمیات)،ہماری متوازن غذا کا حصہ کیوں ہے ؟
چکنائی ( چربی ) کی کتنی مقدار استعمال کرنی چاہیے ؟
وٹامنز اینڈ منرلز(حیاتین اور معدنیات) ہماری صحت کے لئے کتنے اہم ہیں؟

ڈائٹری فائبر انسانی غذا کا ایک جزو ہے۔ یہ انسانی جسم میں جذب نہیں ہوتا۔ یہ پودوں کا وہ حصہ ہوتا ہے جسے ہضم کرنے کی صلاحیت انسانی جسم میں نہیں ہے کیونکہ اسے ہضم کرنے کے لیے cellulase انزائم کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور یہ انزائم انسانی جسم میں موجود نہیں ہوتا۔ اور یہ نظام انہضام کی بہتر کارکردگی کے لیے ضروری ہے۔ اس کے علاوہ یہ وزن کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسے کھانے سے بھوک کم لگتی ہے اور (Feeling of fullness) جسے ہم (Satiety)کہتے ہیں، وہ آتی ہے اور ہمیں بھوک کم لگتی ہے جس کی وجہ سے وزن کم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ (Gut Health)کے لیے بہت مفید ہے۔ قبض اور آنتوں کے کینسر سے بچاتا ہے۔

ڈائٹری فائبر ہمیں سبزیوں ، پھلوں اور دالوں سے حاصل ہوتا ہے۔ ڈائٹری فائبر کاربوہائیڈریٹس کی وہ قسم ہے جو کاربوہائیڈریٹس، پروٹینز اور فیٹس کی طرح انسانی جسم میں جذب نہیں ہوتا۔ اس لیے یہ بلڈ کولیسٹرول لیول کو مینٹین کرتا ہے اور ذیابیطس کے مریضوں میں خون میں گلوکوز لیول کو برقرار رکھتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ گلوکوز لیول ہائی نہیں ہوتا اور انسولین کی مزاحمت سے بھی بچاتا ہے اور دل کی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔

ڈائٹری فائبر کی دو اقسام ہیں:
Soluble dietary fiber
Insoluble dietary fiber

سولوبل ڈائٹری فائبر فائبر کی وہ قسم ہے جو پانی میں حل ہو جاتا ہے۔ یہ معدے کی نالی میں جا کر gel کی طرح کا ایک مرکب بناتا ہے جو غذا کے ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔

یہ زیادہ تر جو، باجرہ، مٹر، لوبیا، گریپ فروٹ اور اسپغول میں پایا جاتا ہے اور یہ بلڈ کولیسٹرول لیول کو برقرار رکھتا ہے اور بڑھے ہوئے کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ ذیابیطس کے مریضوں میں انسولین کی مزاحمت کو روکتا ہے اور خون میں گلوکوز لیول کو برقرار رکھتا ہے، اسے بڑھنے سے روکتا ہے اور بڑھے ہوئے گلوکوز لیول کو کم کرتا ہے۔

Insoluble dietary fiber.
’ان سولوبل ڈائٹری فائبر‘ پانی میں حل نہیں ہوتا اور عمل انہضام کی نالی میں دوسرے اجزاء کے ساتھ مل کر خوراک کو معدے اور آنتوں سے آسانی سے گزرنے میں مدد دیتا ہے اور قبض سے بچاتا ہے۔’ ان سولوبل فائبر‘ زیادہ تر Whole wheat، سبزیوں اور نٹس میں پایا جاتا ہے۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک نارمل انسان کو ایک دن میں 25 سے35 گرام ڈائٹری فائبر سولوبل اور ان سولوبل دونوں ذرائع سے اپنی غذا میں شامل کرنا چاہے۔

یاد رہے کہ اگر آپ خود کو بیماریوں سے بچا کر ایک صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں قدرتی غذائیں پھل، سبزیاں، دالیں لوبیا ، گندم اور جو کا استعمال کریں اور خود کو بیماریوں سے بچائیں۔

Eat Healthy stay healthy.

( ڈاکٹر خدیجہ طارق ڈاکٹر آف نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس ہیں ۔ ڈاکٹر صاحبہ سے آن لائن کنسلٹیشن کے لیے اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے : 03452383483 )


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں