راناثنااللہ، صدرمسلم لیگ ن پنجاب گفتگو کررہے ہیں

راناثنااللہ کو منشیات کی ترسیل کے جرم میں سزائے موت ہوگی؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

محمداقبال قریشی۔۔۔۔۔۔
رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے مصدقہ اطلاعات کے مطابق پندرہ کلو گرام کی انتہائی اعلیٰ معیار کی ہیروئن برآمد کی گئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آئیے! آپ کو بتاتے ہیں، اس ميں حکومت کیسے پھنس گئی ہے اور یہ والا کیس کس طرح سے حکومت کو ڈانوا ڈول کروا سکتا ہے :

اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن وہ ہیروئن ہوتی ہے جس سے ڈبل مقدار حاصل کی جاسکتی ہے ، یعنی یہ اگر کسی سے دس گرام بھی برآمد ہو جائے تو انجام بخیر نہیں ہوتا ، قانون اس ضمن ميں بہت سخت ہے،

منشیات کی ترسیل اور استعمال پر سزائے موت کا قانون پوری دنیا میں رائج ہے ۔ اگر دنیا کے کسی بھی کونے میں کوئی منشیات کا اسمگلر گرفتار ہو جائے اور اس کے قبضہ سے ایسی بھاری ترین مقدار میں ہیروئن ، وہ بھی موسٹ ریفائنڈ ، برآمد ہو جائے تو صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا میں ، بالخصوص امریکی ایجنسیوں ميں تلاطم آجاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مختصر ترین مدت میں مقدمہ چلا کر مجرم کو پھانسی دینا ضروری ہوجاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اگر ایسا نہ کیا جائے تو دو ہی صورتیں ہوتی ہیں، یا تو مجرم بے قصور تھا، اس پر جھوٹا الزام لگایا گیا جو کہ ثابت نہ ہوسکتا تھا اور عدالت نے جانتے بوجھتے ایک شخص کو ناحق پھانسی دینے سے احتراز کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگر پھانسی ہو بھی جائے تو جو جو اس سارے واقعہ میں ملوث ہو وہ رہتی دنیا تک ایک جھوٹے الزام ، تہمت ، اس کے نتیجے ميں ہونے والے گناہ عظیم یعنی پھانسی کا انجام بھگتے گا ، اگر بالعقیدہ کلمہ گو مسلمان بھی ہے تو اسے دن رات کسی پل چین نہ آئے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگر یہ کیس کسی اور پر بنا ہوتا تو شاید معاملہ مختلف ہوتا ، لیکن یہ رانا ثناء اللہ ہے ، اگر اس پر کیس جھوٹا نکلا ، تو یہ ہرجانے کا دعوی بھی کر سکتا ہے ، اور اگر کیس کسی طرح ثابت کر دیا گیا تو پھانسی لازمی دینا پڑے گی جس کا انجام میں اوپر بیان کر چکا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دونوں صورتوں میں کیس ميں شامل ہر شخص، اور وہ لوگ بھی جو جانتے بوجھتے اس سارے ڈرامے میں مفت کے وکیل بنے ہیں اور جانتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے ، اپنے ضمیر کی خلش سے بچ نہ پائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید یہ کہ اگر کسی کی صرف گاڑی سے اتنی ہیروئن برآمد ہو تو اس کے ڈیرے اور گھر پر تو منوں ٹنوں کے حساب سے ہیروئن ہوگی ؟؟؟ اور یہ ساری ہیروئن رانا نے خود سے تو مینوفیکچر کی نہیں ہو گی ،

جس جس راستہ سے اس تک پہنچی وہ پورا نیٹ ورک پکڑنا ہو گا ، سارا مال قبضہ میں لا کر عوام کو دکھانا ہو گا تاکہ مکمل داد مل سکے ۔۔۔۔۔۔ لہٰذا ہم فوری طور پر رانا ثناء اللہ کی جلد از جلد پھانسی کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ حکومت عوام کے سامنے سرخ رو ہوسکے اور ثابت ہو کہ رانا واقعی ایک اسمگلر تھا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں

ایک تبصرہ برائے “راناثنااللہ کو منشیات کی ترسیل کے جرم میں سزائے موت ہوگی؟”

  1. مدثر محمود سالار Avatar
    مدثر محمود سالار

    قانون صرف کمزور کے لیے ہوتا ہے رانا صاف بچ جائے گا۔