ڈیاگو میرا ڈونا

میراڈونا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ارجنٹائن کے میڈیا کے مطابق ماضی کے عظیم فٹ بالر ڈیاگو میرا ڈونا ساٹھ برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔

ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈز نے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ جبکہ سابقہ فٹ بالر پیلے نے میراڈونا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ” دوست کی موت پر بہت صدمہ ہوا ہے۔ خدا اس کے خاندان کو صبر عطا کرے۔ یقینا ایک دن ہم دونوں جنت میں فٹ بال کو کک لگائیں گے۔“

میرا ڈونا جنھوں نے 1986 میں ارجنٹائن کو ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شاندار فتح دلائی تھی، اور وہ اس وقت ٹیم کے کپتان تھے، ارجنٹان کے شہر ٹائیگری میں چل بسے۔وہ 30 اکتوبر 1960 کو پیدا ہوئے۔ میراڈونا نے نیپولی اور بارسلونا ایف سی کے مڈ فیلڈرز کی حیثیت سے فٹبال میں نام کمایا۔ارجنٹائن فٹبال کے لیے ان کی  خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ 

نومبر کے شروع میں ان کی برین سرجری ہوئی تھی کیونکہ ان کے دماغ کی طرف جانے والی شریان میں خون کا لوتھڑا جم گیا تھا، ان کا آپریشن بیونس ائرس کے ایک مقامی ہسپتال میں ہوا تھا۔

2001 میں فیفا نے میرا ڈونا اور پیلے کو انسانی تاریخ کے دو عظیم فٹ بالرز قرار دیا تھا۔ میراڈونا ارجنٹائن کی ٹیم کے کوچ بھی رہے ہیں تاہم 2010 ورلڈکپ میں ٹیم کی خراب پرفارمنس پر انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔ میرا ڈونا کا شمار فٹبال کے آل ٹائم عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے 4 عالمی کپ مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی.

( اس خبر کے متن میں اضافہ ہورہا ہے، کچھ دیر بعد پھر مطالعہ کیجئے گا)


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں