باحجاب نوجوان خاتون پانی پیتے ہوئے

متوازن خوراک میں پانی کی اہمیت کس قدر ہے؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ڈاکٹر خدیجہ طارق

پہلے یہ پڑھیے
متواز ن غذا کیا ہے اور کیوں ضروری ہے ؟
کاربوہائیڈریٹس ( نشاستہ ) ، متوازن غذا کا اہم ترین حصہ
پروٹین (لحمیات)،ہماری متوازن غذا کا حصہ کیوں ہے ؟
چکنائی ( چربی ) کی کتنی مقدار استعمال کرنی چاہیے ؟
وٹامنز اینڈ منرلز(حیاتین اور معدنیات) ہماری صحت کے لئے کتنے اہم ہیں؟

غذائی ریشہ (Dietary fiber) متوازن خوراک کا کیوں جزو لازم ہے؟

پانی کو ایک اہم نیوٹرینٹ قرار دیا جاتا ہے۔ یہ ہماری غذا کا بھی اہم حصہ ہے اور ہمارے جسم میں بھی اہم میکانزمز کے لیے ضروری ہے۔

پانی کا مالیکیول ایک آکسیجن اور دو ہائیڈروجن مالیکیولز سے مل کر بنتا ہے۔ پانی انسانی زندگی کے لیے بہت ضروری ہے۔ دراصل یہ نیوٹرینٹس کی ترسیل کے لیے ضروری ہے، نیوٹرینٹس کو سیل تک پہنچانے میں مدد دیتا ہے۔ جگر اور گردوں سے زہریلے مواد کے اخراج میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ باڈی ٹمپریچر کو ریگولیٹ کرنے میں مدد کرتا ہے۔ آکسیجن کو سیل تک پہچانے میں اہم کرداد ادا کرتا ہے۔ جسم میں ہونے والی کیمکل ریکشنز کا اہم حصہ ہے۔ ہماری باڈی آرگنز اور ٹشوز کے لیے ضروری بھی ہے۔ اور اہم ترین بات یہ بھی ہے کہ کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

پانی زیرو کیلوریز ہونے کی وجہ سے وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے، کھانے سے پہلے اس کا استعمال بھوک کو کم کرتا ہے۔ یہ بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

یو۔ایس نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے مطابق ایک نارمل صحت مند مرد کو ایک دن میں پندرہ اور ایک خاتون کو بارہ گلاس پانی پینا چاہییں۔ یہ مقدار موسم ، ٹمپریچر اور بیماری میں مختلف بھی ہو سکتی ہے۔

عمومی طور پر ایک دن میں کم از کم دس سے بارہ گلاس پانی لازمی پئیں۔

پانی روم ٹمپریچر والا پئیں یا نیم گرم پانی کا استعمال کریں ۔صبح نہار منہ کھانا کھانے سے پہلے اور ایکسرسائز کے دوران میں پانی پینا صحت کے لیے مفید ہے۔

Eat Healthy stay healthy.

( ڈاکٹر خدیجہ طارق ڈاکٹر آف نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس ہیں ۔ ڈاکٹر صاحبہ سے آن لائن کنسلٹیشن کے لیے اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے : 03452383483 )


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں