سوشل میڈیا مارکیٹنگ

کورنا : دوسرا لاک ڈائون ، اپنے خاندان کو معاشی بحران سے بچائیں

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

سید بدر سعید :

کورونا دنیا کو بدل رہا ہے ۔ آپ اور ہم کم از کم اپنی فیملی کو معاشی بحران سے بچا سکتے ہیں !

کورونا کا پہلا فیز تھا ، میں نے یوٹیوب مونیٹائزیشن کے حوالے سے ٹیم بنائی اور سوشل میڈیا پروموشن کا کام شروع کیا ۔ چونکہ ٹیم ورک کے اوریجنل کام اور سافٹ ویئر جنریٹنگ میں فرق ہے اس لیے ہمارے کام کا رزلٹ واضح اور مختلف تھا ، میری سروسز ایسے لوگوں نے بھی لیں جو دو تین سال سے چینل تو بنا چکے تھے لیکن ان کے سبسکرائبرز یا واچ ٹائم کم تھے ۔

اسی طرح ایسے کلائنٹ بھی آئے جنہیں اپنا چینل مونیٹائز کرنے سے غرض نہیں تھی لیکن وہ اپنا یوٹیوب چینل اپنی مارکیٹنگ ، پبلسٹی اور اپنے کام کی امیج بلڈنگ کے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے ، ان کے لیے ایک الگ پیکج تھا ۔ ان میں ڈاکٹر اور کاروباری طبقہ زیادہ تھا ۔ یہ لوگ بھی اب پہلے سے زیادہ کلائنٹس حاصل کر رہے ہیں اور مسلسل رابطے میں ہیں ۔

اسی دوران عالمی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا نے بھی میرا انٹرویو کیا ۔ سوشل میڈیا کے حوالے سے ہی ایک عالمی ریسرچ کانفرنس کے لیے میرا تحقیقی مقالہ منظور ہوا اور مجھے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کرنے کا موقع ملا۔ میں اپنی پی ایچ ڈی کا موضوع بھی ڈیجیٹل میڈیا پر ہی رکھ رہا ہوں ۔ بہرحال کام چلتا رہا اور کلائنٹس کو مطلوبہ نتائج حاصل ہوتے رہے ۔

اس وقت مجھے یہ تو اندازہ تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا اگلے چند سال میں کہاں سے کہاں چلے جائے گا اور پیسے کمانے کا کتنا بڑا سورس ہو گا لیکن سچی بات ہے کہ تب ہمیں خود بھی اندازہ نہیں تھا کہ مستقبل میں یہ سب ہماری سوچ سے زیادہ اہمیت کا حامل ہو جائے گا ۔

اب کورونا لاک ڈائون کا دوسرا فیز شروع ہوا تو حالات یہ ہیں کہ جن لوگوں نے فوری طور پر ہماری سروسز حاصل کی تھیں وہ اب یوٹیوب چینل سے پیسے کما رہے ہیں اور اپنی ملازمت / کاروبار کی آمدن میں ہونے والی کمی کو پورا کر رہے ہیں ۔

دوسری جانب بہت سے لوگ رابطے میں ہیں لیکن گومگو کی کیفیت کا شکار رہے ۔ وہ ابھی تک یہی سوچ رہے تھے کہ یہ کام کرنا چاہیے یا نہیں ۔ لوکل مارکیٹ کورونا لاک ڈائون کے پہلے دھچکے سے ہی نہیں نکل سکی تھی ۔ ملازمتیں تیزی سے ختم ہوئی ہیں اور اب یہ صورت حال مزید گھمبیر ہو گئی ہے کیونکہ دوسرے لاک ڈائون میں کاروبار مزید نیچے آئے گا اور مزید بےروزگاری پھیلے گی ۔

اس وقت ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت بڑھ گئی ہے ۔ آپ یوٹیوب پر آئیں یا کسی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر آئیں ، ہماری سروسز حاصل کریں یا نہ کریں لیکن جتنی جلد اپنے کاروبار کو آن لائن سروسز سے لنک اپ کر لیں گے اتنا ہی بہتر ہے۔

آپ بہت دیر کر چکے ہیں لیکن ابھی بھی اتنی دیر نہیں ہوئی کہ سب ختم ہو جائے ۔ آپ جو بھی کاروبار کر رہے ہیں اس کی سوشل میڈیا مارکیٹنگ کریں ۔ اب ہم سے ایسے سمارٹ دکاندار بھی رابطے میں ہیں جو سبزی تک آن لائن بک کر کے گھر پہنچا رہے ہیں ۔ یہاں یوٹیوب ، فیس بک پیج سمیت بہت سے ٹولز ہیں ۔ فیصلہ کریں اور جلد از جلد نیو میڈیا کو استعمال کریں ۔

کورونا اتنا بڑا دھچکا ہے کہ ممکن ہے ہمیں دوسرے کے بعد تیسرے لاک ڈائون کا سامنا بھی کرنا پڑے ۔ اپنے گھر والوں کو مزید مسائل کا شکار ہونے سے بچائیں ، کورونا نے دنیا کو تیزی سے تبدیل کیا ہے ، اس تبدیلی کو سمجھیں اور وقت ضائع کیے بغیر ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک ہوں ،

آپ استاد ہیں تو آن لائن پڑھانے کا طریقہ سیکھ لیں ، دکاندار ہیں تو آن لائن بکنگ اور سپلائی کا طریقہ سمجھیں ، آپ ملازمت کر رہے ہیں تو بےروزگاری کی اگلی لہر کا شکار ہونے سے بچیں اور یوٹیوب پر آ جائیں ، کچھ بھی کریں لیکن ڈیجیٹل دنیا کو فل ٹائم یا پارٹ ٹائم لازمی اپنائیں کیونکہ اگلے دو تین سال بےروزگاری مزید بڑھے گی لیکن نئی ملازمتیں کم ملیں گی۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں