5چائے جو قدرتی طور پر شوگر کو نارمل کرتی ہیں

5 چائے جو قدرتی طور پر شوگر کو نارمل کرتی ہیں

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

مریم حسن

کیا آج ہم آپ کو چائے کی چند ایسی اقسام کو نہ بتائیں جنھیں پینے سے ذیابیطس کے مریض حیرت انگیز طور پر صحت کی طرف پلٹ آئیں گے؟ یہ پانچ چائے جو قدرتی طور پر انسولین کی سطح بہتر کرنے میں مدد دیتی ہیں ، ان کا تذکرہ ذیل میں ہے:

ایک کپ گرم چائے آپ کئی حوالوں سے اپنے اندر بہتری محسوس کرسکتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ چائے کی صحیح قسم پینے سے انسولین کی سطح ٹھیک رکھنے میں بھی مدد مل سکتی ہے اور جسم میں موجود خون میں گلوکوز کی سطح نمایاں طور پر کم کر سکتی ہے۔ ایسی کئی جڑی بوٹیوں والی چائے ہیں جو قدرتی طور پر ذیابیطس کے نظام میں مدد دیتی ہیں۔ صحیح قسم کی خوراک اور ورزش کے ساتھ ساتھ سادہ سی چائے میں ایسے اجزاءشامل کئے جاتے ہیں جو آپ کو اپنے گھر میں آسانی سے مل سکتے ہیں ، آپ آسانی سے انھیں تیار کرسکتے ہیں اور اپنی صحت کو فطری انداز میں بہتر بنا سکتے ہیں۔

1۔ سبز چائے
روزانہ سبز چائے پینے سے جسم میں سوزش اور خلیوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے۔ یہ چائے اینٹی آکسیڈینٹس کی موجودگی کی وجہ سے انسولین کی سطح کو سنبھالنے میں مدد دیتی ہے ۔ تحقیقی مطالعات کے مطابق سبز چائے میں موجود بائیوایکٹو کے اجزاءاپیگیلوکاٹیکن گالیٹ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ گلوکوز جسم کے خلیوں میں جذب کرنے کا باعث بنتی ہے جو کہ جسم میں شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ سبز چائے دن میں دو بار پینے سے وزن بھی قابو میں آسکتا ہےاور نہار منہ شوگر کی سطح بھی کم کرتی ہے۔ سبز چائے پینے والے ایک نیا تجربہ کریں ،ا س میںایک چٹکی جائفل بھی شامل کر لیں۔ اس سے وزن میں نمایاں کمی ہوگی اور نیند بھی پرسکون طور پر آئے گی۔

2 ۔ گل خیرو کی چائے
اگر آپ شوخ و شنگاور میٹھے پھولوں کی چائے پینے کے شوقین ہیں۔ پھر گل خیرو (Hibiscus ) کی مزیدار چائے آپ کے لیے بہترین ہے۔ آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ اس چائے کے قدرتی اجزائبھی شوگر کی سطح کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ گل خیرو پولی فینولز، اینٹی آکسیڈنٹس جیسے نامیاتی تیزاب اور انتھوسیانینز سے بھرپور ہے۔ یہ اجزا سوجن کو کم کرنے، انسولین کی مزاحمت کو بہتر بنانے ، بلڈ شوگر کو معمول پر لانے اور بلڈ پریشر بھی کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

3 ۔ قہوہ
سادہکالی چائے انسولین کی سطح کو قدرتی طور پر بہتر رکھنے میں مدد کرتی ہے کیونکہ کالی چائے میں خاص ایسے اجزاء تھیفلیوین اور تھوروبیجینز شامل ہوتے ہیں جو اینٹی سوزش، اینٹی آکسیڈنٹ اور جسم میں گلوکوز کی سطح کو کم کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق دو سے تین کپ کالی چائے پینے سے انسولین رطوبت کو بہتر خارج کرنے میں مدد کرتی ہے۔ مزید یہ کہ قدرتی طور پر شوگر کی سطح کو بہتر بناتی ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اس چائے کے اجزاء میں چینی شامل نہ کریں۔

4 ۔ دارچینی کی چائے
اس چائے کا منفرد میٹھا اور مصالحہ دار ذائقہ لاجواب ہے لیکن اس چائے میں اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔ اس کے علاوہ دارچینی کی چائے یا جڑی بوٹیوں کی چائے میں اس کا ایک ٹکڑا شامل کرنے سے موٹاپا بھی کم کیا جا سکتا ہے، اس سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے، ٹرائی گلیسیرائڈز بھی کم ہوتا ہے۔ یہ چائے شوگر کی سطح کو مزید کم کرتی ہے۔ یہ چائے انسولین کی سینسیٹویٹی اور دل کی بیماری اور اٹیک کے امکانات کو کم کرتی ہے۔

5 ۔ بابونہ چائے
بابونہ کی چائے نیند میں بہترین لااتی ہے۔ آپ کو یہ بھی جان لینا چاہیے کہ روزمرہ کی زندگی میں اس چائے کو شامل کرنے سے انسولین کی سطح بہتر ہو جاتی ہے۔ کیونکہ اس میں کسیلی، سوزش، شفا اور اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات شامل ہیں۔ اگر آپ روزانہ دو سے تین کپ بابونہ کی چائے پیتے ہیں تو یہ شوگر کی سطح کو کم کر سکتی ہے اور آکسی ڈیٹو سٹریس کو بھی کم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ میٹابولزم، آنتوں کو بہتر بنانے اور وزن کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں

6 پر “5 چائے جو قدرتی طور پر شوگر کو نارمل کرتی ہیں” جوابات

  1. Haleema hassan Avatar
    Haleema hassan

    Ma Sha Allah vry infrmtiv

    1. مریم حسن Avatar
      مریم حسن

      I am very thankful to you on this act of kindness

  2. Sana Chauhdry Avatar
    Sana Chauhdry

    It is very informative

    1. مریم حسن Avatar
      مریم حسن

      I Am very thankful to you on this act of kindness

  3. Maryam bilal Avatar
    Maryam bilal

    Very interesting keep it up

  4. Maryam bilal Avatar
    Maryam bilal

    Very informative good keep it up