سعد رفیق پر کرپشن کا الزام نظر نہیں آتا” تحریک انصاف کے ایم این اے کااعتراف

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ خواجہ سعد رفیق کی حمایت میں بول پڑے۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ریاض فتیانہ کا کہنا ہے کہ انہیں سعد رفیق پر کرپشن کا الزام نظر نہیں آتا، وہ اُنہیں 30 سال سے جانتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں کرپشن سب سے بڑا مسئلہ ہے، کرپشن کے خلاف کارروائی کے لیے تحریک انصاف کو ووٹ پڑے ہیں۔

واضح رہے کہ پیراگون ہاؤسنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حفاظتی ضمانت مسترد ہونے کے بعد سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور اُن کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو نیب لاہور نے گرفتار کرلیا تھا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں