Double XL فلم ، بالی ووڈ

فلم ڈبل ایکس ایل( Double XL ) کا سبق : موٹی خواتین خوبصورت ہوتی ہیں

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

عظمیٰ معاذ

آج کے دور کا اہم ترین موضوع obesity and life of obese people. ہے۔ اس اعتبار سے فلم Double XL نے ایک نئی سوچ دی ہے کہ کس کی کمر کتنی ہو ، قد کتنا ہو اور شکل کیسی ہو یہ اسٹینڈرڈز کس نے طے کئے ۔ چند لوگوں نے اور پوری دنیا نے ان چند لوگوں کی بات کو مان کر اسٹنڈرڈ بنا لیا۔

دنیا میں ہر کام کے لئے چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا صرف جسم کی نہیں دماغ کی بھی ضروت ہوتی ہے . اب اس دنیا میں جہاں رولز طے کرنے والے مرد تھے عورتوں کےلئے انہوں نے ایک اسٹنڈرڈ بنا ڈالا کہ اگر عورت کا جسم اس ماپ کے مطابق نہیں تو وہ خوبصورت نہیں ، چاہے اس کا دل کتنا خوبصورت اور دماغ کتنا ہی ٹیلنٹڈ کیوں نہ ہو ۔ خاص طور پر میڈیا اور فیشن انڈسٹری میں ۔

"جس گڑیا سے کھیلتی تھی دنیا نے اسے بھی سلم بنا ڈالا

جس کارٹون پرنسسز کو فالو کرتی تھی وہ بھی سلم تو میں نے بھی مان لیا کہ دنیا میں خوبصورت نظر آنے کے ایک مخصوص سائز میں فٹ آنا ضروری ہے۔”

اور یہی آج کی نسل کا delimma ہے۔ میں نے ایکسٹرا اسمال سائز میں آنے والی لڑکیوں کو بھی ڈائٹنگ کرتے دیکھا ہے اور ایکسٹرا لارج والوں کوبھی ۔ کوئی بھی اپنی appearance سے خوش نہیں کیونکہ دنیا بتاتی ہے کہ نہیں ! تم جس سائز کے ہو وہ سائز پرفیکٹ نہیں سائز ایکسٹرا لارج والے نے میڈیم میں آنا ہے ، لارج والے نے اسمال میں اور ایکسٹرا اسمال والوں کو سائز زیرو۔ یہ سوچے بغیر کہ ہر عورت ماڈل نہیں ہوتی وہ ماں ہوتی ہے ، ٹیچر ہوتی ہے ، بینکر ہوتی ہے ، ڈاکٹر ہوتی ہے ، ایک ہاوس وائف ہوتی ہے اور ان کے لئے ان کا یہ رول اہم ہے اور دنیا کے لئے بھی ان کا یہی رول اہم ہے ان کا سائز نہیں۔

خیر ! عورتوں کی ظاہری شخصیت اور جسمانی خدوخال کو موضوع بنا کر فلم Double XL میں ایک اچھی اور مثبت سوچ دی گئی ہے لیکن ایک چیز جس سے مجھے اختلاف ہے وہ ہے غیر صحت مندانہ انداز زندگی ۔ اس مووی میں کیا ہی اچھا ہوتا کہ obesity کو صرف ظاہر سے جوڑ کر پروموٹ کرنے کے بجائے صحت سے جوڑ کر لوگوں کو یہ بھی بتایا جاتا کہ غیر صحت مندانہ رویہ کی وجہ سے ہونے والا obesity آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ہے سو موٹاپا کم کرنے کے لئے نہیں بلکہ ایک صحت مند زندگی جینے کے لئے اپنا طرز زندگی تبدیل کیجئے ۔

ڈپریشن میں کھانے سے دوستی نہ کریں بلکہ ڈپریشن اور تنہائی کا علاج کریں ۔ فلم Double XL کے دونوں کردار سوناکشی سنہا اور ہما قریشی ڈپریشن اور تنہائی کی وجہ سے کھانے سے دوستی کر بیٹھیں اور اسی پیٹرن کو فالو کرتی رہیں ۔
مووی میں میوزیک شاندار ہے ۔ تامل گانے سے لے کر تامل اور اردو غزل دونوں شاندار ہیں اور ساتھ ہی اس میں بیک گراونڈ انسٹرومنٹل میوزک بھی ۔
مجموعی طور پر Double XL منفرد موضوع پر ایک اچھی مووی ہے جسے دیکھتے ہوئے بوریت نہیں ہوتی۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں