جماعتِ اسلامی کے ٹاؤن ناظم ڈاکٹرپرویزمحمود کو ایم کیوایم کے مسعود عرف “کالا ” نے قتل کیا

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

جماعتِ اسلامی کے ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویز محمود کے قتل کا معمہ 6 سال بعد حل کرلیاگیا.

کراچی میں انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جماعتِ اسلامی کے ٹاؤن ناظم ڈاکٹرپرویزمحمود کے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر پرویزمحمود کو ستمبر2012 میں قتل کرنے والا ٹارگٹ کلرمسعود علی عرف کالا قانون کی گرفت میں آگیا ہے جسے گزشتہ ماہ 30 نومبرکوگرفتارکیا گیا،

تفتیش میں ٹارگٹ کلر نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، ملزم ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلراسکواڈ کا رکن ہے، جس نے بتایا کہ ڈاکٹر پرویز محمود کا قتل ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کے کہنے پرکیا جب کہ ناظم آباد اوررضویہ میں احکامات ملنے پر متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔

پولیس نے کہا کہ مسعود عرف کالا نے تفتیش کے دوران ڈاکٹر پرویزمحمود کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرپرویزمحمود کو کے ڈی اے چورنگی کے قریب نشانہ بنایا، ملزم نے اپنی ٹارگٹ کلراسکواڈ کے ساتھ مقتولین کو نشانہ بنایا، جن میں عمران اعجازنیازی، طاہرقادیانی، زبیرعرف پپا، عبد الرحمان قریشی، جوائنٹ سیکٹرانچارج ریحان، آصف آلٹو، فیضان الیاس، سمیرنائی اورشکیل موٹا بھی شامل ہے اورملزم کے قبضے سے اسلحہ اوردھماکہ خیزمواد برآمد ہوا۔

عدالت نے مفرورملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور5 جنوری کو ملزمان کو گرفتارکرکے پیش کرنے سمیت تفتیشی افسرکو پولیس فائل کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں