امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ Us president donald trump

ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ کا امکان انتہائی کم ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

·

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری تنازع میں فوجی تصادم کے دوبارہ شروع ہونے کے امکان کو "انتہائی کم” قرار دیتے ہوئے سفارتی حل کی ترجیح کا اشارہ دیا ہے۔ قطر کے وزیراعظم سے ملاقات سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ ممکنہ عسکری پیش رفت کا انحصار ایران کے ساتھ ایک مضبوط معاہدے پر طے پانے پر ہے۔ صدر کے اس محتاط اور محاذ آرائی میں کمی کے اشارے سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں، تاہم آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث رسد کے حوالے سے خدشات اب بھی برقرار ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے وزیراعظم سے ہونے والی اہم ملاقات سے قبل ‘سی این این’ کو دیے گئے انٹرویو میں ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ چھڑنے کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’انتہائی بعید از قیاس‘ قرار دیا ہے۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ دوبارہ جنگ کا امکان اگرچہ نہ ہونے کے برابر ہے، تاہم ان کے آئندہ اقدامات کا تمام تر انحصار اس بات پر ہے کہ آیا ایران ایک ’بہت ٹھوس معاہدے‘ پر دستخط کرتا ہے یا نہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا’اگر ضرورت پڑی تو میں کارروائی کروں گا، لیکن ہم نے پہلے ہی انہیں بہت سخت نقصان پہنچایا ہے۔ میں نے انہیں اتنی شدید ضرب لگائی ہے کہ آپ اس کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔‘

امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ میں شدت لانے کے خواہاں نہیں ہیں۔ ان کے بقول ’میرے خیال میں تنازع کو مزید بڑھانے کی کوئی وجہ موجود نہیں ہے۔‘

صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران پر نئے حملوں کا امکان کم ظاہر کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم ہو گئی ہیں، تاہم آبنائے ہرمز کے قریب بحری جہازوں پر حملوں نے سپلائی میں تعطل کے خدشات کو تاحال زندہ رکھا ہوا ہے۔

ٹرمپ چاروں شانے چت: اب ڈیموکریٹس اپنے اختیارات کیسے استعمال کریں گے؟

اسرائیل کی امداد میں چار ارب ڈالر کی کمی، امریکی سیاست میں تاریخی تبدیلی کا اشارہ ہے؟

اسرائیل کی 4 ارب ڈالر سالانہ امریکی امداد ختم کرنے کا اعلان، ٹرمپ کی انتخابی شکست نہ ٹال سکا

امریکی مڈٹرم انتخابات: ایران کون سی نئی حکمت عملی اختیار کرنے والا ہے؟

کاروبار کے دوران برینٹ خام تیل 3 سینٹ کے معمولی اضافے کے ساتھ 98.35 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 0.5 فیصد اضافے سے 91.30 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں 16 فیصد کی ریکارڈ کمی دیکھی گئی تھی، جو کووڈ وبا کے بعد سب سے بڑی ہفتہ وار گراوٹ تھی۔

نئی دہلی میں قائم تحقیقی ادارے ‘ایس ایس ویلتھ اسٹریٹ’ کی بانی سوگندھا سچدیوا کا کہنا تھا ’اگرچہ ممکنہ سفارتی پیشرفت کے باعث مثبت امیدیں پیدا ہوئی ہیں، تاہم خطے کے بنیادی جیو پولیٹیکل خطرات اب بھی شدید ہیں۔ نئی عسکری پیشرفت یا تنازع کے دوبارہ بھڑکنے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ فی الحال کشیدگی میں کمی کے ایک نسبتاً مثبت منظرنامے کو مدِ نظر رکھ رہی ہے، حالانکہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان کسی جامع معاہدے کی شکل ابھی سامنے آنا باقی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے شیڈول کے مطابق، ایران کے ساتھ طول پکڑتے تنازع اور سفارتی کوششوں میں حائل رکاوٹوں کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں قطر کے وزیراعظم سے ملاقات کر رہے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی جو قطر کے وزیرِ خارجہ کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں، سے بند کمرہ ملاقات کریں گے۔ امریکی حکام کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی بھی قطری رہنما سے ملاقات طے ہے۔

رائٹرز نے سی این این کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جب تک تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں پیشرفت جاری رہے گی، ان کی جانب سے ایران پر نئے حملوں کا حکم دیے جانے کا امکان انتہائی کم ہے۔

ایک ٹیلی فونک انٹرویو میں انہوں نے کہا ’سب کچھ اس بات پر منحصر ہے کہ آیا وہ ایک ٹھوس معاہدے پر دستخط کرتے ہیں یا نہیں؛ اگر پیشرفت ہوتی ہے تو پھر کارروائی کی ضرورت پیش آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔‘

اگرچہ سی این این نے ٹرمپ سے پوچھے گئے سوال کی مکمل تفصیل ظاہر نہیں کی، تاہم ٹرمپ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ امریکا نے ایران کے ممکنہ بنیادی ڈھانچے کے اہداف کی نشاندہی کر رکھی ہے، جن میں 38 ایسے پل بھی شامل ہیں ’جنہیں ہم صرف ایک گھنٹے کے اندر تباہ کر سکتے ہیں۔‘

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں