انگین آلتان دوزیاتان (ارطغرل غازی)

ارطغرل غازی (انگین آلتان دوزیاتان ) پاکستان پہنچ گئے

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامہ ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انگین آلتان (Engin Altan Duzyatan) پاکستان میں پہنچ چکے ہیں۔

وہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران مختلف سماجی وسیاسی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔

انگین آلتان پاکستان کا یہ دورہ اس لحاظ سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خواہش پر خلافت عثمانیہ کی جدوجہد کی تاریخ پر مبنی اس ڈرامے کو پاکستان ٹیلیویژن پر اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا گیا تھا جسے پاکستانی شائقین میں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی اور کروڑوں شائقین کی جانب سے اس ڈرامے کو دیکھا گیا ہے۔

انگین آلتان کے دورے سے پاکستان اور ترکی کے ثقافتی تعلقات میں مزید وسعت پیدا ہوگی جبکہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے مابین مشترکہ پروڈکشنز کے حامل معیاری ڈرامے اور فلمیں بنانے کے مواقعے پیدا ہوسکیں گے۔( جنگ)


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں