google map

گوگل میپ ، شہری کو ہراساں کرنے کا انکشاف

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

محمد بلال اکرم کشمیری

(محمد بلال اکرم کشمیری)آپ کو کہیں بروقت پہنچنا ہو یا آپ کو کسی کو بالکل درست پتہ بتانا ہوتو اس کے لیے انٹرنیٹ پر گوگل نقشہ(گوگل میپ) ایک بہترین سروس تسلیم کی جاتی ہے۔آپ اس نقشہ کی مدد سے اپنی موجودہ لوکیشن کے ساتھ ساتھ جہاں آپ کو جانا ہے وہاں کی لوکیشن بھی باآسانی تلاش کر سکتے ہیں،یہ سروس نہ صرف آپ کو اپنی لوکیشن تک پہنچنے کے مختلف راستے بتاتی ہے بلکہ ممکنا وقت بھی ظاہر کرتی ہے۔

اتنی ساری سہولیات کے باوجود گوگل میپ کے ہی ایک آپشن کے غلط استعمال نے لاہور کے شہری کو مشکل میں پھنسا دیا۔ہوا کچھ یوں کہ گوگل میپ پر آپ کو اس بات کی اجازت دی جاتی ہے کہ اگر میپ پر آپ کو لگے کہ کوئی جگہ دکھائی نہیں دے رہی تو آپ لوگوں کی رہنمائی کے لیے اس جگہ کو وہاں پر ظاہر کر سکتے ہیں تاکہ نئے صارفین کو وہ جگہ تلاش کرنے میں آسانی ہو۔مگر اسی فیچر کالاہور میں غلط استعمال کیا گیا ۔

لاہور شادمان میں مقیم شہری کے مطابق نامعلوم افراد نےگوگل میپ پر اس آپشن کو استعمال کرتے ہوئے اس کی رہائش کے گردونواح میں شہری کے والد کے نام پر ’’شیشہ کیفے‘‘اور’’سمگلنگ‘‘ جیسی دکانیں ظاہر کردیں۔جس پرمتعلقہ ادارے فوراً حرکت میں آگئے۔شہری کے گھر دستک دے کر انہیں آفس بلایا گیا اور انہیں سے وضاحتی بیان لکھوایا گیا ۔

شہری کے مطابق گوگل نے بار بار رپورٹ کرنے پر وہ نقشے تو ہٹا دیئے مگر کسی دیگر آئی پی (IP) کو استعمال کرتے ہوئے اسے دوبارہ بھی ظاہر کیا جاسکتا ہے ۔ اس واقعہ سے گوگل میپ کی یہ بڑی خوبی ایک خامی کی صورت میں سامنے آرہی ہے ،جس پر گوگل کو فوری توجہ دینی چایئے اور میپ میں تبدیلی کے معیارات کو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔گوگل کو اپنی دیگر پراڈکٹس کی طرح گوگل میپ کو بھی بااعتماد اور محفوظ بنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ آئندہ اس بہترین سہولت کا کوئی غلط استعمال نہ کر سکے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں